• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منرل واٹر کے 12 برانڈز کے پینے کا پانی غیر معیاری، رپورٹ جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)منرل واٹر کے12برانڈزکے پینے کا پانی غیر معیاری، 9 نمونوں میں سوڈیم، دو میں ٹی ڈی ایس زیادہ، ایک پی ایچ اسٹینڈرڈ سے کم،رپورٹ جاری، تفصیلات کے مطابق محفوظ پانی کے نام پر فروخت ہونیوالا منرل واٹر کے درجن برانڈ کے غیرمعیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پاکستان آبی وسائل کی تحقیقاتی کونسل نے تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ جنوری تا مارچ 2020 کی سہ ماہی میں اسلام آباد، ٹنڈوجام، فیصل آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد، ملتان، کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور گلگت سے بوتل بند/ منرل پانی کے 108برانڈز کے نمونے حاصل کئے گئے، ان نمونوں کا پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے تجویز کردہ معیار کے مطابق لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔

تازہ ترین