• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں آٹا سستا ہوا نہ روٹی، عوام ریلیف سے محروم

کراچی(جنگ نیوز) پنجاب میں حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ پہنچ سکا۔حکومتی دعوؤں اور وعدوں کے باوجود پنجاب میں عوام کو آٹا سستا ملا نہ ہی روٹی سستی مل سکی۔چیئرمین فلور مل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں9جولائی سے دکانوں پر آٹے کا20کلو کا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہوسکے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت بدستور 1 ہزار 50 روپے ہے۔

تازہ ترین