• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت 149ارب 97کروڑ روپے تقسیم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ملک بھر میں اب تک احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 1 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں 149 ارب 97کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ احساس پروگرام کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق سندھ میں 37 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 91 کروڑ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، پنجاب میں 55 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد میں 67 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد رقم جبکہ خیبر پختونخوا میں 21 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد اور بلوچستان میں 6 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 60کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین