• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پورنوگرافی کا ایک ملزم حیدرآباد اور دوسرا گلشن اقبال کراچی سے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ایک ملزم کو حیدر آباد جبکہ دوسرے ملزم کو گلشن اقبال کراچی سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ حیدر آباد کے مطابق ملزم محمد وقار حسین نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک چائلڈ پورنوگرافی کے دھندے میں ملوث گروہ کا سرگرم رکن اور اس طرح کی کئی کارروائی میں ملوث ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔دوسری جانب اسد ابن حسن کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم کی چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گینگ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں گلشن اقبال کراچی میں چھاپہ مار کر ایک گینگ کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا۔
تازہ ترین