• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل شریف میڈیا ہاؤسز پر پریشر ڈال کر مرضی کے اینکرز لگواتے رہے ، فیاض چوہان

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط پر کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط بازی اور بیان بازی تک محدود ہو گئی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ شہباز شریف قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا۔ شہباز شریف صاحب میڈیا کی آزادی کے چیمپئن کے چکر میں چاچا خواہ مخواہ بننے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے ادوار میں آلِ شریف میڈیا ہاؤسز پر پریشر ڈال کر اپنی مرضی کے اینکرز مقررکرنے اور فارغ کرانے کے دلدادہ اور شوقین تھے۔ آلِ شریف کے ادوار میں ذاتی انا اور خواہشات کی تکمیل کیلئے لیڈنگ اخبارات کو بند کیا جاتا رہا۔ یہ بات سب جانتے ہیں آلِ شریف کے دور میں ایک مشہور قومی اخبار پابندیوں کے باعث ایک صفحے تک محدود ہونے پر مجبور ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج تمام چینلز اور اخبارات کو بلا تفریق حکومتی اشتہارات اور بزنس دیا جا رہا ہے۔ چینل 24 کی بندش سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ۔ میر شکیل الرحمن کو نیب میں اپنا کیس لڑنے کی مکمل آزادی سے کسی کو انکار نہیں ۔ پیمرا اور نیب دونوں ادارے اپنی آئینی اور قانونی حدود میں رہتے ہوآزادانہ حیثیت سے کردار ادا کر رہے ہیں۔
تازہ ترین