• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 56فیصد ہے، مراد علی شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 42مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1614ہوگئی جو 1.7 فیصد شرح اموات ہے،پیر تک سندھ میں اموات کی شرح 1.6 فیصد رہی، جبکہ صحت یابی کی شرح 56 فیصدہے، اس وقت 650 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 76 کو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ آگاہی اور بروقت علاج کے ذریعے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 9317 ٹیسٹ کروانے کے بعد کورونا وائرس کے 1388 مزید کیسوں کا پتہ چلا ہے جو موجودہ 15 فیصد شرح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 524222 ٹیسٹ کئے گئے جس سے 97626 کیسز کی تشخیص کی گئی ہے۔ ان میں سے 54676 مریض صحت یاب ہوئے جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 821 مریض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر صحت یابی کی شرح 56 فیصد اور تشخیصی شرح 19 فیصد پر آگئی ہے۔
تازہ ترین