• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) موٹروے پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ایک بچہ گھر والوں سے ملا دیا ، تین مشکوک گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں۔ ایک بچہ علی شان جس کی عمر بارہ سال تھی باپ کی ڈانٹ کی وجہ سے گھر سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھااور موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کر رہا تھا۔ جب موٹروے پولیس افسران نے اس بچے کو دیکھا تو شک پڑنے پر اس سے معلومات لی اور گھر والوں سے رابطہ کر کے بچے کو گھر والوں کے حوالے کر دیا۔ دریں اثناء موٹروے پولیس کو اے پی اے120 کے مشکوک ہونے کی اطلاع ملی ،موٹروے لنک روڈ لاہور پر مذکورہ گاڑی سڑک کنارے لاوارث حالت میں پائی گئی جسے قبضے میں لیا گیا۔ موٹروے پر برہان کے قریب ایک اور گاڑی ایل ای اے1834 لاوارث حالت میں پائی گئی جسے قبضے میں لے کر پولیس اسٹیشن حسن ابدال کے حوالے کر دیا گیا۔ موٹروے پر مردان کے قریب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹروے پولیس نے ایک گاڑی روکی جس پر بی ایل پی 409 نمبر لگا ہوا تھا ،شک پڑنے پر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ گاڑی نان کسٹم پیڈ ہے۔ گاڑی اور ڈرائیور کو مزید تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن تورو ضلع مردان کے حوالے کر دیا گیا۔
تازہ ترین