• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کوموہنجودوڑو بنانے والے کس ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہےہیں، تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین نے اپنے بیان میں کہاکہ زرداری مافیا کو اپنے جرائم کا حساب دینا پڑے گا،مزید برآں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و کوآرڈینیٹر میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی حکومت پنجاب رانا اختر حسین نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے، سیاسی جوکر روزانہ سیاسی سرکس میں اپنے کرتب دکھانے میں مصروف ہیں، 12 سالوں میں کراچی سمیت پورے سندھ کو موہنجوداڑوبنانے والے کس ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں، سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن اور لوٹ مار کے میوزیکل چیئرکے کھیل نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا ، سیاسی مخالفین بھی موجودہ حکومت پر کرپشن کے حوالے سے انگلی نہیں اٹھا سکتے ، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیا ہے۔
تازہ ترین