• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب چیریٹی ایکٹ مدارس پر لاگو نہیں ہوتا،حنیف جالندھری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے حالیہ دنوں میں پنجاب چیریٹی کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔انہوں نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان کے تمام دینی مدارس تعلیمی ادارے ہیں ۔ مدارس خیراتی ادارے نہیں ہیں۔مساجد اور مدارس سوسائٹیز ایکٹ 1860کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور ہر سال اپنا آڈٹ بھی کرواتے ہیں۔حکومت اور اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔اب مدارس محکمہ تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے۔پنجاب چیریٹی ایکٹ مدارس پر لاگو نہیں ہوتا ۔ مرکزی علماءکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہاہے کورونا وائرس کے ایام میں مساجد، مدارس نے مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل کیا ہے۔ وفاق کی مجلس عاملہ نے طلباءکے سالانہ امتحانات کا جو فیصلہ کیا ہے اس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ۔ اس موقع پرصاحبزادہ محمد حنیف، قاری عبدالغفار، مولانا عبدالمنان، مولانا سید آصف شاہ بخاری ، خواجہ حنظلہ محمود، قاری خضر حیات ساجد بھی موجود تھے۔
تازہ ترین