• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدمت خلق ہی ہمار اایجنڈاہے،میاں اسلم اقبال

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لیسکو، واسا،سوئی گیس اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ اپنے صوبائی حلقے کی یونین کونسل 98کادورہ کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقوں کے ترقیاتی مسائل سے آگاہ کیا۔میاں اسلم اقبال نے چوہدری عاصم کی رہائش گاہ پر لوگوں سے خطاب بھی کیا۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سے براہ راست آگاہی کے لئے آپ کے درمیان موجود ہوں، سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، خدمت خلق ہی ہماراایجنڈاہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی منافقانہ اور کرپشن زدہ سیاست نے عوام کیلئے مسائل کے پہاڑ کھڑے کئے۔ عمران خان نے کرپشن کے خلاف برسوں جدوجہد کی ہے۔ وزیراعظم نے کرپشن کے ہر بت کو بے نقاب کیا ہے۔
تازہ ترین