• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاراچنارمیں قیام امن کیلئے فور ی اقدامات کیے جائیں،شیعہ علماء کونسل

لاہور(وقائع نگار خصوصی)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پارا چنار میں ہونے والی قبائلی جھڑپوں کو امن و امان کی فضا سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتے ہوئے ان واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر اس معاملے کو حل کر کے پارا چنار میں قیام امن کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے ۔
تازہ ترین