• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آیت اللہ درانی مخلص رہنما‘جدوجہد مشعل راہ ہے‘صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی، جمال خان جوگیزئی، راجہ رب نواز ایڈووکیٹ، سیف اللہ پراچہ، روزی خان کاکڑ اور حاجی اشرف نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال کو پارٹی کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شہید بینظیر بھٹو کے قافلے کے مخلص سپاہی تھے ان کی ثابت قدمی نے یہ ثابت کردیا کہ حقیقی سیاسی تربیت یافتہ سیاسی ورکرز کا سیاسی قبلہ ایک ہوتا ہے ان کی وفات سے پیدا شدہ خلا مدتوں پر نہیں ہوسکتا۔ وہ جہاں بلوچستان کیلئے پراثر آواز تھے وہیں ان کی طویل و عملی جدوجہد ان سیاسی ورکرز کیلئے مشعل راہ بھی بنے گی جو بلوچستان کے حقوق کی بحالی کیلئے صبرآزما و طویل جدوجہد کا حصہ ہے۔ انہوں نے اپنی اصولی سیاست کے بل بوتے پر بلوچستان کے عوام کو قومی دھارے میں شامل رکھنے کیلئے جو خدمات انجام دیں وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل میں جو مثبت کردار ادا کیا یہ عمل بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔
تازہ ترین