• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں کو انصاف فراہم کر کے آخرت کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے‘جسٹس مسعود جہانگیر

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینیئر جج مسٹر جسٹس مسعود جہانگیر نے کہا ہے کہ وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنے جانے والوں کی یاد میں ان کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے تقاریب منعقد کرتی ہیں ۔ ہم لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کر کے اور انہیں انصاف فراہم کر کے اپنی آخرت کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم نے کوئی ایسا کام کیا جو ہماری اور ہمارے بزرگوں کی بخشش کے لئے کام آسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وفات پانے والے وکلاء کے لئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے جسٹس سید شہباز علی رضوی،جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں،صدر چوہدری طاہر محمود، جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار حافظ اللہ دتہ کاشف نے دعا کرائی ۔
تازہ ترین