• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ‘شہری لاکھوں کے مال سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لے گئے۔ کینٹ بازار محمد عمران کے میڈیکل سٹور پر دو مسلح ڈاکو نقدی 73ہزار ‘ محمد نبیل سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جھپٹا مارکر بیگ ‘ بستی بوسن غلام عباس سے دو افراد نقدی و موٹرسائیکل ، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے یاسر حسین کی دکان سے مسلح ڈاکو نقدی 55ہزار ، موسیٰ ٹاون اعجاز احمد سے دو نامعلوم افراد موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، کچہری سجاد حسین کی دکان سے اسٹامپ ، رجسٹریاں اور مہریں ، پل کالرو کاظم علی کے بھانہ سے گائے ، چاہ ٹوبے والہ محمد طارق ، شاداب کالونی امیر شاہد ، سہوڑہ چوک سے محمد نوید ،شاہ فیصل کالونی محمد عقیل کی موٹرسائیکلیں ، دیوان باغ امجد علی کےگھر سے بکریاں ، عید گاہ مسجد میں نمازہ جنازہ ادا کرتے ہوئے محمد شان ودیگر افراد کے26موبائل ، کوٹلہ تولہ خاں مصور خاں کی موٹرسائیکل ، شاہ رکن عالم اے بلاک اعجاز احمد کی گاڑی کے سائیڈ شیشے، پیرا غائب روڑ اعجاز حسین کے رقبہ سے بجلی کے دو میٹر ، تھے مجاہد کالونی رانا جاوید، اندرون حرم گیٹ علی رضا کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی ۔مقدمات درج کر لئے گئے۔
تازہ ترین