• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

07فوڈپوائنٹس سیل،بھاری تعداد میں ملاوٹی اشیاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جنوبی پنجاب میں محفوظ خوراک اور معیار کے نفاذ کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔گزشتہ روز مظفرگڑھ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گڑ میں گلوکوز کی ملاوٹ کرنے پر گڑ یونٹ کو سیل کرتے ہوئے 2500 کلو غیر معیاری گڑ اور 75 لٹر گلوکوز برآمد کرلیا۔ میٹ سیفٹی ٹیم نے بیمار اور لاغر چکن کی فروخت پرملتان میں نفیس چکن جبکہ اوکاڑہ میں امجد چکن سیل سنٹر کو سربمہر کیا۔ کارروائیوں کے دوران دودھ بردار گاڑی میں موجود 2100لٹر مضر صحت دودھ،301کلو گوشت، 100لٹر مشروبات، 75لٹر شیرہ، 106لٹر رینسڈ آئل اور 60کلو بیکری آئٹمز تلف کر دی گئیں۔
تازہ ترین