• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خوراک کی شہر بھر میںکارروائیں،مزید 17 گرانفروش گرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 17افراد کو گرفتار کر لیا محکمہ خوراک نے پہاڑی پورہ‘ دلہ زاک روڈ‘ حاجی کیمپ اڈہ‘ مچنی گیٹ‘ ورسک روڈ‘ مچنی گیٹ‘ خیبر سپر مارکیٹ صدر‘ گلبرگ اور دیگر علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں چیکنگ کی اور اشیائے خوردونوش سے متعلق آگاہی حاصل کی اور نرخنامے چیک کئے۔ دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے پر 17 افراد کو دھرلیا گیا جن میں سبزی و پھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ بیکری مالکان‘ قصائی‘ جنرل سٹور مالکان اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین