• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی کا ملگری لیکوالان کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل

پشاور (نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی ہدایات کی روشنی میں اور انکی منظوری کے بعد اے این پی کے صوبائی کلچر سیکرٹری خادم حسین نے آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان کردیا۔ حیات روغانی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینر ہونگے ،روخان یوسفزئی، ابرار غر، امیر رزاق امیر، امید آفریدی اور ہمدرد اورکزے کمیٹی کے دیگر اراکین میں شامل ہیں جبکہ اے این پی کے صوبائی کلچر سیکریٹری کمیٹی کے چئیرمین ہونگے۔ صوبائی کلچر سیکرٹری خادم حسین کے مطابق ملگری لیکوالان کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی ستمبر تک اے این پی کے صوبائی کلچر سیکرٹری، ضلعی تنظیموں اور ضلعی سیکرٹریوں کے مشورے اور تعاون سے ملگری لیکوالان کی ضلعی تنظیمیں اور صوبائی کونسل کی تشکیل کرینگے۔ ملگری لیکوالان کی ضلعی تنظیموں اور صوبائی کونسل میں پشتو کے ساتھ ساتھ پختونخوا کی دوسری زبانوں کے ادیبوں اور شعراء کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اکتوبر میں ملگری لیکوالان کی تنظیم عمل میں آئے گی۔
تازہ ترین