• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ کی سائنس اور فکشن سیریز میٹرکس کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

میٹرکس سیریز کے چوتھے ورژن ’میٹرکس 4‘ میں پریانکا چوپڑا اداکار کیانو ریوز کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی، فلم میں اداکارہ کے کردار کی تفصیلات کو مکمل طور پر راز رکھا جارہا ہے۔

فلم کی پروڈکشن نامور پروڈیوسرز بہنیں لانا اور لیلی واچوفسکی‌ کریں گی۔ فلم یکم اپریل 2022 کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کی شوٹنگ برلن میں شروع ہوگئی ہے، فلم میں کیانو ریویز نے مرکزی کردار نبھاتے ہیں اور فلم کے چوتھے حصے میں بھی ’نیو‘ کا مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ فلم میٹرکس، 20 سال قبل ریلیز ہوئی تھی، جس کے بعد اس کے دو سیکوئلز 2003 میں سامنے آئے جنہیں ’میٹرکس ری لوڈڈ‘ اور ’میٹرکس ریویولیشن‘ کا نام دیا گیا۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ میں یہ پریانکا چوپڑا کی یہ پہلی فلم نہیں، وہ اس سے قبل ’بے واچ‘، ’اے کڈ لائک جیک‘،’ازنٹ اٹ رومانٹک‘ اور ’دی اسکائی از پنک‘ نامی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

انہوں نے تین سیزنز پر مشتمل امریکی سیریز ’کوائنٹیکو‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا، اس سیریز کے بعد ہی پریانکا چوپڑا کو ہالی ووڈ میں شہرت ملی۔

تازہ ترین