• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیند کی چمکائی کیلئے مختلف ممکنہ آپشنز آزمارہے ہیں: اظہر علی

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ تھوک سے گیند چمکانے کی اجازت نہیں مگر ووسٹر کے موسم میں بولرز کے علاوہ کسی کوپسینہ نہیں آیا اس لیے گیند کی چمکائی کے لیے مختلف ممکنہ آپشنز آزمارہے ہیں۔

کپتان اظہر علی نے کہا کہ تمام کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں، کھلاڑیوں کو درجہ بدرجہ گراؤنڈ میں واپس لارہے ہیں، 3 ماہ گھروں میں رہنےکے باوجود فٹنس کا معیار قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار روز مسلسل نیٹ پریکٹس کے باعث کھلاڑیوں کو اعتماد ملا اور ٹریننگ سے زیادہ اعتماد دو روزہ پریکٹس میچ کھیل کر ملا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ،نسیم شاہ کی پریکٹس میچ میں عمدہ لائن اور لینتھ سےمتاثرہوں، سینئر فاسٹ بولر محمد عباس کے کاؤنٹی کرکٹ کے تجربے سے فائدہ ہوگا، انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران چلنے والی تیز ہوا نے بولروں کیلئے مشکلات پیدا کیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے بولرز جلد خود کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرلیں گے، تھوک سے گیند چمکانے کی اجازت نہیں مگر ووسٹر کے موسم میں بولرز کے علاوہ کسی کوپسینہ نہیں آیا اس لیے گیند کی چمکائی کے لیے مختلف ممکنہ آپشنز آزمارہے ہیں۔

کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابراعظم، اسدشفیق کی پُراعتماد بیٹنگ قابل تعریف ہے، عابد علی،شان مسعود نے بھی دن کے آغازمیں مشکل کنڈیشنز میں بہتر بیٹنگ کی۔

تازہ ترین