• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی خدشات، سندھ ہائیکورٹ پر پولیس نفری میں اضافہ

سندھ ہائی کورٹ کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کےداخلے اور خارجی دروازوں پر مزید سیکیورٹی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں جبکہ غیر متعلقہ افراد کی گاڑیوں کا احاطۂ عدالت میں داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

پیشی پر آنے والے پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کی گاڑیوں کا داخلہ بھی سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں بند کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں سیکیورٹی صورتِ حال اک جائزہ لینے کے بعد پولیس حکام نے سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا

ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی ساؤتھ نے سندھ ہائی کورٹ کے داخلی و خارجی راستوں سمیت بالائی منزلوں پر ماہر نشانہ باز اہلکاروں کی تعیناتیوں کا مکمل جائزہ لیا۔

کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی سے بروقت نمٹنے کے لیے پولیس حکام نے سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین