• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MQM لندن کا ٹارگٹ کِلر 10روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ابراہیم حیدری پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت پیش کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کی جانب سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم ایم کیو ایم لندن رئیس مما گروپ کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ تھا، زاہد بنگالی سیاسی مخالفین اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی کیس درج ہیں جبکہ ملزم تھانہ ابراہیم حیدری کے سات کیسوں میں اشتہاری بھی ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کواسلحہ، دھماکا خیز مواد کی برآمدگی کے مقدمے میں پیش کر کے ریمانڈ لیا گیا ہے۔

تازہ ترین