• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون سیزن کے پیش نظر اربن فلڈنگ کاخدشہ

مون سون سیزن کے پیش نظر اربن فلڈنگ کے خدشے کو مدد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر واسا اور محکمہ ہاؤسنگ کے متعلقہ اداروں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر متعلقہ اداروں کو 60 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ فنڈز پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں متعلقہ اداروں کو جاری کیے گئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تمام ادارے ہنگامی بنیادوں پر پیشگی انتظامات مکمل کرلیں، کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے الرٹ رہیں، آفیسرز خود فیلڈ میں نکل کر انتظامات کا جائزہ لیں۔ 

تازہ ترین