• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین ووکیشنل اسکولز کیلئے سامان کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط

پاک چین ووکیشنل اسکولز کے لیے کمپیوٹرز اور دیگر سامان کی فراہمی  کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں ہوئی جس میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے شرکت کی۔

حکومت پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط سیکرٹری اقتصادی امور نور احمد نے کئے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پراجیکٹ پر 4 ملین ڈالر کی لاگت آئے گی، چین پاکستان کے نیشنل ووکیشنل وٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو سامان وفنی تربیت مہیا کرے گا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت 17 ووکیشنل اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

اس موقع پر  چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔

تازہ ترین