• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلبھوشن یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے، ڈی جی جنوبی ایشیا


ڈی جی جنوبی ایشیا زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیازاہد حفیظ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اس دوران ڈی جی جنوبی ایشیا زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسرنوجائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، بیس مئی کو پاکستان نے آئی سی جے ریویو اینڈ ری کنسیڈریشن آرڈننس لاگو کیا تھا۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ اس آرڈننس کے تحت نظر ثانی کی پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانی چاہیے، آرڈننس کےتحت نظرثانی کی درخواست آرڈننس کے اطلاق کے ساٹھ دن کے اندر کرنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمانڈر کلبھوشن یادیو یا اسکا وکیل رحم کی اپیل دائر کرسکتا ہے، سترہ جون دوہزار بیس کو یادیو کو نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کی دعوت دی گئی تھی۔

ڈی جی جنوبی ایشیازاہدحفیظ کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے اپنی سزا کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے اپیل دائر کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سےبخوبی آگاہ ہے اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔ اُمید ہے بھارت اس معاملے پر سیاست کرنے کے بجائے قانونی طریقہ اختیار کرے گا اور تعاون کرے گا۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل بھی کمانڈر یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کراچکا ہے، پاکستان نے دوبارہ بھی کمانڈر یادیو کی اہلیہ اوروالد سے ملاقات کرانے کی پیشکش کی ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہا، عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان نے تمام اقدامات کیے۔

تازہ ترین