• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد: رہائشی بلاکس میں بنگلے توڑ کر تیزی سے عمارتوں کی تعمیر

رپورٹ/ طاہر عزیز

فیڈرل بی ایریا،  لیاقت آباد اور ناظم آباد کے بعد نارتھ ناظم آباد  کے رہائشی بلاکس  میں بھی بنگلے توڑ کر تیزی سے عمارتیں  تعمیر کی جا رہی ہیں جس نے مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

رہائشی پلاٹوں کو فلیٹس اور پورشن میں تبدیل کرنا سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ بھی اس اقدام کو ممنوع قرار دے چکی ہے۔

نارتھ ناظم آباد ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن نے رہائشی پلاٹوں کو کمرشل میں تبدیل کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ایسوسی ایشن  کےعہدیداروں کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے  کے افسران اور عملہ اس میں ملوث ہے۔

ایسوسی ایشن متعدد درخواستیں سندھ بلڈنگ کنٹرل اتھارٹی کو دے  چکی  ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر وسطی اور علاقہ پولیس کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ لیکن بنگلے توڑ کر عمارتیں بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

عمارتیں بنانے والے بعض بلڈرز نے سروس روڈز پر بھی قبضہ کر لیا ہے جس سے آنے جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سیوریج کا نظام تباہ اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔

بلاک بی نارتھ ناظم آباد کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہٹاکر عملے کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین