• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پی ٹی آئی کا کے-الیکٹرک کے دفتر کے باہر آج بھی دھرنا


کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج پھر کے الیکٹرک کے دفتر کے بارے دھرنا دیا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ کراچی میں دن میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں پوری ریکوری ہے وہاں بھی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کو بلایا ہے، کے الیکٹرک کے ساتھ کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ ہوگا۔

تازہ ترین