• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کا صبر و استقامت سے مقابلہ کیجئے، امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے عالمی وباء کورونا وائرس کے خلاف استقامت کے ساتھ ڈٹے رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

امیتابھ بچن نے بدھ کو اپنی فلم اگنی پتھ سے ایک بہت مشہور لائن ٹوئٹ کی (اسکےساتھ ہی اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی ایک نظم بھی شامل ہے) جس میں انہوں نے اپنے پرستاروں کو کورونا وائرس کی موجودہ وبا میں استقامت اور مضبوطی کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ، مضبوط بنیں، احتیاط کریں، سب کچھ بہتر ہوجائے گا۔

پچاس برس سے بالی ووڈ پر راج کرنے والے سپر اسٹار نے اس موقع پر اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی ایک نظم جو کہ انہوں نے بگ بی کی 1990ء کی فلم کے لیے تحریر کیا تھا، جو کچھ یوں ہے۔ 'تو نہ جھکے گا کبھی، تو نہ تھمے گا کبھی۔۔۔۔۔

 امیتابھ بچن روزانہ سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹس شیئر کرتے ہیں۔ جس میں وہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے پرستاروں اور لوگوں کو امید اور مشکل پر قابو پاکر دوبارہ بہتری کی جانب زندگی کے گامزن ہونے پر مبنی پیغامات دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نئے فنکاروں کو علی ظفر کا مشورہ

 یاد رہے کہ امیتابھ بچن اپنے والدین کے بڑے بیٹے ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اجیتابھ بچن ہیں۔ ان کے والد نے ’اگنی پتھ‘ کے علاوہ ’الاپ‘ اور ’سلسلہ‘ فلم کے لیے  بھی تخلیقی کام کیا، ان دونوں فلموں میں امیتابھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین