• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گڈاپ ٹاؤن میں تیار فصلوں پر ٹڈیوں کا حملہ، فصلیں تباہ


کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں تیار فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں نے فصلیں تباہ کردی ہیں، علاقہ مکینوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ فوری اسپرے کیا جائے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن کے مکینوں کا گزر بسر زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے، پورے سال فصلوں کی تیاری میں دن رات ایک کرتے ہیں مگر اب جب کپاس کی فصل تیار ہوچکی تھی تو ٹڈی دل نے حملہ کرکے فصل تباہ کردی۔

علاقہ مکینوں اور کسانوں کا کہنا ہے کہ پانچ روز سے ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کیا ہوا ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت ان کو بھگاتے ہیں۔

گڈاپ ٹاؤن میں پانچ ماہ میں دوسری بار ٹڈی دل نے فصلوں پر حملہ کیا ہے مگر کسی ادارے کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، جبکہ اب یہ ٹڈی دل ملیر اور سرجانی ٹاؤن میں دیکھے گئے ہیں۔ 

تازہ ترین