• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا جے آئی ٹی پبلک نہ کرنے کیلئے درخواست واپس لینے کا فیصلہ


سندھ حکومت نے جوائنٹ انویسٹی گیشن (جے آئی ٹی) رپورٹ پبلک نہ کرنے کےلیے سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع کرادیا۔

درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ سندھ عزیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹیز پبلک کرچکی ہے۔

جواب کے متن میں کہا گیا ہے کہ علی زیدی نے اسمبلی فلور پر سندھ حکومت کے خلاف سنگین الزامات لگائے۔

سندھ حکومت نے کہا کہ علی زیدی کے الزامات کے بعد سندھ حکومت نے تینوں جے آئی ٹیز پبلک کرنے کا فیصلہ کیا۔

سندھ حکومت نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ جے آئی ٹیز پبلک کرنے کے بعد درخواست واپس کردی جائے۔

سپریم کورٹ میں جے آئی ٹیز پبلک کرنے سے متعلق سماعت کل ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین