• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور: سابق پولیس اہلکار کی رہائی پر ڈھول کی تھاپ پر رقص اور فائرنگ سے استقبال


راجن پور میں سابق پولیس اہلکار کا مقدمے میں رہائی کے بعد ڈھول کی تھاپ اور فائرنگ سے شاہانہ استقبال کیا گیا۔

سابق کانسٹیبل کی رہائی پر اُس کے آبائی علاقے میں استقبال پر قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

ڈھول کی تھاپ اور گولیوں کی تڑتڑاہت میں اس کا شاہانہ استقبال کیا گیا۔

ہڑند تھانے کے سامنے فائرنگ کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

راجن پور کے تھانہ سی آئی اے اسٹاف کے کانسٹیبل اکرم حجانہ کو جرائم پیشہ افراد کے ساتھ تعلقات اور کار چوری پر ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللّٰہ نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا اور پولیس ملازمت سے بھی فارغ کردیا تھا۔

تازہ ترین