• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سچل دھماکا: دستی بم میں آر جی ڈی ون بارود استعمال کیا گیا، رپورٹ


کراچی کےعلاقے سچل میں بلاول شاہ نورانی گوٹھ کی بیکری پر دستی بم حملے میں بیکری کا مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص رینجرز کا ریٹائرڈ افسر عاشق حسین تھا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خیز مواد اس سے قبل بھی دھماکوں میں استعمال ہوچکا ہے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے بیکری پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب بیکری مالک عاشق حسین موجود تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے دستی بم کا لیور ملا ہے جبکہ دستی بم میں آر جی ڈی ون بارود استعمال کیا گیاہے۔ اس سے قبل لیاقت آباد دستی بم حملے میں بھی یہی بارود استعمال کیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں واقعات میں ایک ہی گروہ ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق شہر میں اس ماہ ہونےوالا یہ چوتھا دستی بم حملہ ہے۔ اس سے قبل گلستان جوہر، شاہ لطیف ٹاؤن اور لیاقت آباد میں دس بم حملے ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملہ ابتدائی طور پر دہشت گردی کے واقعہ لگتا ہے۔

تازہ ترین