• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر سشانت کی خودکشی کے بعد تنقید سے ٹوٹ چکے ہیں، دوست

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیشہ سے بولی وڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کو فروغ دینے کے الزام کا سامنا کرنے والے فلم ساز کرن جوہر کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑر ہاہے جس کی وجہ سے وہ نفسیاتی طور پر ٹوٹ چکے ہیں اور ہر وقت روتے رہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے ایک قریبی دوست نے فلم ساز کی خراب ہوتی نفسیاتی صحت کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ اس دوست کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد ہونے والی سوشل میڈیا ٹرولنگ کی وجہ سے کرن جوہر کافی ٹوٹ چکے ہیں اور ہر وقت روتے رہتے ہیں۔قریبی دوست کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹرولنگ نے کرن جوہر کی صحت پر برا اثر ڈالا ہے۔ فلم ساز اس لیے بھی پریشان ہیں کیونکہ ان کے قریبی لوگ بھی تنقید کی زد میں ہیں ، ان کے 3 سال کے جڑواں بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ دوست کے مطابق کرن جوہر بولنے کی حالت میں نہیں ہیں، ان سے جب بھی بات کی جائے تو وہ آگے سے رونے لگ جاتے ہیں، وہ قسمت کے مارے ہوئے انسان لگتے ہیں جو لڑنا بھول گئے ہیں۔ کرن جوہر روتے ہوئے پوچھتے رہتے ہیں کہ آخر انہوں نے ایسا کیا کیا ہے کہ انہیں یہ سب برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین