• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظر صہبائی نے دلیپ کمار کیساتھ ماضی کی یادگار تصویر شیئر کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرپاکستانی آرٹسٹ منظرصہبائی نے بولی وڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے ساتھ ماضی کی ایک یادگار تصویرشیئر کی ہے۔انسٹاگرام پرانہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 8 سال قبل سال 2012 میں دلیپ کمار اور سائرہ بانو کے پالی ہلز ممبئی والے گھر میں کھینچی گئی تھی۔تصویرمیں بولی وڈ کے لیجنڈری اداکارکو اپنا مخصوص سفید لباس پہنے ہوئے دلکش مسکراہٹ کے ساتھ منظرصہبائی سے ہاتھ ملاتے دیکھاجاسکتاہے۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار کا اصل نام محمد یوسف خان ہے، پاکستان کے شہرپشاور کے علاقے قصہ خوانی بازارمیں جنم لینے والے یوسف نے فلمی کیریئر کا آغاز برصغیرپاک وہند کی تقسیم سے 3 سال قبل فلم جوار بھاٹا اور پرتیما (1945) سے کیا تھا۔سنگ دل، امر، اڑن کھٹولہ، آن، انداز، نیا دور، مدھومتی، یہودی اور مغل اعظم جیسی فلموں میں شاندار اداکاری پرانہیں “شہنشاہ جذبات ” کا خطاب دیا گیا لیکن فلم کوہ نور، آزاد، گنگا جمنا ،رام اور شیام سے انہوں نےثابت کیا کہ وہ لوگوں کو ہنسا نے کا فن بھی جانتے ہیں۔فلم انداز(1949)، دیوداس (1955) ، مغل اعظم (1960) اور سوداگر (1991) جیسی مقبول ترین فلموں سے انہوں نے سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کے دل جیتے۔

تازہ ترین