• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سیٹ پر ساتھ بہت ہنستے نہیں روتے ہیں، صدف کنول

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے اہم انکشاف کر دیا۔ اداکارہ صدف کنول اور اداکار شہروز سبزواری نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے بعد وہ دونوں ایک ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں اور خوب انجوائے کر رہے ہیں ۔انٹرویو کے دوران صدف کنول کا کہنا تھا کہ اب وہ اور شہروز شادی شدہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شہروز کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگ رہا ہے ، ہم دونوں کی کیمسٹری بھی بہت اچھی ہے ۔دوسری جانب شہروز سبزواری نے صدف کنول کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدف کے ساتھ کام کرنا بہت پسند کر رہے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی صدف کے ساتھ کام کرنے کو پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہوں نے اوسلو میں ساتھ کام کیا تھا۔شہروز نے بتایا کہ صدف کام کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں وقت پر ساتھ سیٹ پر پہنچتے ہیں اور بہت سنجیدگی سے اپنا کام کرتے ہیں۔اداکار نے بتایا کہ جب شوٹنگ سے پیک اپ ہوتا ہے تو ہم ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے ہیں ۔دوسری جانب اداکارہ صدف نے بتایا کہ شہروز بہت مزاحیہ انسان ہیں، جب یہ دونوں سیٹ پر ہوتے ہیں تو مذاق چلتا رہتا ہے۔

تازہ ترین