• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن (پی اے) اوبر لندن میں بوٹ سروس شروع کرے گا۔ یہ اعلان منی کیب ہیلنگ ایپ فرم نے کیا ہے برانڈڈ ولیسلز اس موسم گرما کے اختتام پر دریائے ٹیمز پر پٹنی اور وولوچ کے درمیان چلائے جائیں گے یہ اوبر کی پہلی مستقل کمیوٹر بوٹ سروس ہوگی جس کے لئے بکنگ اس کے ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی۔ بوٹس موجودہ ریور بس کمپنی ٹیمز کلیپرز کے ساتھ پارٹنر شپ کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ اوبر کے ریجنل مینجر فار ناردرن اینڈ ایسٹرن یورپ جیمی ہے وڈ نے کہا ہے کہ لندن کے بہت سارے باشندے کام پر واپس آنے کے لئے خاص طور پر شہر کے اطراف سفر کے نئے ذرائع ڈھونڈ رہے ہیں اور ہم اس موسم گرما کے اختتام پر لندن میں دریا پر اور سڑک پر اوبر ایپ کے ذریعے ٹیمز کلیپرز سے اوبر بوٹ شروع کریں گے۔ ٹیمز کلیپرز کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو سین کونسز نے کہا ہے کہ نئی شراکت داری سے ٹیمز کلیپرز اور اوبر خود پر حفاظت بھروسے اور آرام کے یک جا ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ اس سے دریا اور سڑک کے دو سفری ذرائع کو ملایا جاسکے گا اور لندن کے رہنے والوں اور سیاحوں کو سفر کے مزید متبادل فراہم کئے جاسکیں گے۔

تازہ ترین