• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹ کی روکنے اور تلاشی لینے پر بیکانکا ولیمزسے معذرت

لندن (پی اے) میٹ نے روکنے اور تلاشی لینے پر ٹیم جی بی سپرنٹر بیانکا ولیمز سے معذرت کرلی، انہیں میٹ افسران کی جانب سے ان کی کار کو روکے جانے کے بعد معذرت وصول ہوئی ہے جس میں وہ اور ان کے پارٹنر سوار تھے ہفتے کو مسزولیم کا تین ماہ کا بچہ کار میں موجود تھا جب انہیں اور 4 سو میٹر دوڑ کے رنرز کارڈو ڈوس سنتوس کو میڈا ویل میں روکا گیا۔ مسز ولیمز کی جانب سے فورس پر نسل پرستی کے رجحان کا الزام لگانے پر میٹ نے خود کو پولیس واچ ڈاگ کے حوالے کیا تھا۔ میٹ کمشنر ڈیم کرلسیڈاڈک معذرت کے لئے مسز ولیمز کے گھر گئی تھیں۔
تازہ ترین