• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے،زاہد ہاشمی

پیرس (نمائندہ جنگ ) کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نام نہاد سرچ آپریشن، کشمیری نوجوانوں کے قتل، گرفتاریوں، نوجوان خواتین کے اغوا کی بھر پور مذمت کی ہے۔ وہ انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع سرپرست اعلیٰ مشتاق پاشا ، چیئرمین راجہ اشفاق احمد،چوہدری خلیل احمد، عمران رشید اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ تازہ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے سرچ کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ رہنماؤں کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، کشمیری جیلوں میں بند نوجوانوں کو بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے پر احتجاجکرہے تھے۔انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے رہنمائوں نے کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کا ایک سال مکمل ہونے کے خلاف یورپ بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا اہتمام کیا جائے گا۔
تازہ ترین