• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا، محمد سعید مغل

برمنگھم (نمائندہ جنگ) تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جسے حاصل کرکے ہم کامیابی کی منازل طے کرسکتے ہیں ہماری اجتماعی کوشش ہونی چاہئے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے خوب آراستہ کریں۔۔ برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں دنیا کے کونے کونے سے لوگ حصول علم کیلئے آتے ہیں۔ ہمارے لئے یہ ایک نعمت سے کم نہیں ہے کہ آج تیسری نسل یہاں پروان چرھ رہی ہے، کیوں نہ ہم بھی یہاں کے نظام سے مستفید ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر و ممبر آف برٹش ایمپائر محمد سعید مغل نے افتخار قیوم کے چھوٹے صاحبزادے کی BSC Hon.بی ایس سی اونر میں فرسٹ کلاس ڈگری حاصل کرنے کی خوشی میں منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ محمد سعید مغل نے مزید کہا کہ آج مرزا قیوم کی روح بھی پرسکون ہوگی کہ انکے پوتے نے اعلیٰ تعلیم مکمل کی ہے یہ درحقیقت فیملی کیلئے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں حصول تعلیم، سیاست یا تجارت میں یکساں مواقع میسر ہیں جو جتنی محنت کرتا ہے اسکو ضرور پھل ملتا ہے۔
تازہ ترین