• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ولورہمپٹن میں دو پیرامیڈیکس کو زخمی کرنے پر ایک شخص چارج

لندن (پی اے) ولورہمپٹن میں دو پیرامیڈیکس کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے پر ایک شخص کو چارج کر دیا گیا۔ ان پیرامیڈیکس کو ایک ہوم کال آئوٹ کے دوران زخمی کیا گیا۔ پیر کو ویسٹ مڈلینڈز ایمبولینس سروس کے مائیکل ہپگریو اور ڈینا ایونز سٹیفنزکلوز ولورہمپٹن کی ایک پراپرٹی میں زخمی ہوئے۔ انہیں ایک شخص کی فلاح و بہبود چیک کرنے کیلئے بلایا گیا تھا۔ سٹیفنز کلوز کے 52 سالہ مارٹن سمتھ کو دو الزامات میں چارج کیا گیا ہے۔ اسے بعد میں ولورہمپٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مسٹر ہپگریو کو برمنگھم کوئن ایلزبتھ ہسپتال سے پیر کی شب ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ اپنی کمر پر کٹس کی سرجری کے بعد گھر میں ریکور ہو رہے ہیں۔ مس ایونز بدستور ہسپتال میں ہیں اور انہیں چاقو کے وار سے سینے پر زخم آیا تھا، جس کا علاج جاری ہے، ان کی حالت مستحکم ہے۔ منگل کو ویسٹ مڈلینڈز ایمبولینس سروس کے ترجمان نے کہا کہ ان کے عملے کے دونوں ارکان صحت یاب ہو رہے ہیں۔
تازہ ترین