• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کے اختیارات ختم

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) حکومت نے فارماسیوٹیکل کمپنیوںکےادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیارات ختم کردیئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بطور نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر اینڈ سی) انچارج گزشتہ دس ماہ کے دوران ادویات کی قیمتوں میں بھاری اضافے پر سخت پریشان تھے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ادویات قیمتوں کی پالیسی پر نظرثانی کا کہا تھا۔ 

جس کے بعد ادویات قیمت پالیسی 2018 کے پیرا 7 کو اب ختم کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد ادویات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن اب حکومت پاکستان جاری کرے گی۔ 

7 جولائی کو ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے حق میں کہا تھا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیارات ان کے پاس ہی رہنے چاہیئے۔ 

تاہم، سیکرٹری صحت عامر اشرف خواجہ نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کے اختیارات ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کے پاس رہنے چاہیئے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار ہونا چاہیئے۔

تازہ ترین