• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا امارات کے لئے فضائی آپریشن آج سے بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے کا متحدہ عرب امارات کے لئے فضائی آپریشن بحال ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے متحدہ عرب امارات کے لئے معمول کا فضائی آپریشن جمعرات 9 جولائی سے بحال کر دیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق مسافر پی آئی اے کے ذریعے اب پاکستان سے دبئی ، ابوظہبی، شارجہ اور العین کے لئے سفر کر سکتے ہیں ۔ اس سے پہلے پی آئی اے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے یک طرفہ پروازیں چلا رہی تھی لیکن اب اجازت نامہ ملنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے لئے دو طرفہ فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے ۔ 

مسافر پی آئی اے دفاتر ، ویب سائٹ اور ٹریول ایجنٹس کے ذریعے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ہدایات کے مطابق تما م مسافروں کو پرواز کی روانگی کے48 گھنٹوں کے اندر کرونا ٹیسٹ کروانا لازم ہو گا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت فراہم کرنا ہوگی اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی لازمی پر کرنا ہوگا۔

تازہ ترین