• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، کے الیکٹرک کیخلاف حکومت اور اپوزیشن یک زبان، کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن یک زبان ‘وفاقی حکومت سے بجلی کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کا مسئلہ ایوان میں اٹھادیا۔ انہوں نے ایوان سے کراچی میں بجلی اور پانی کی فراہمی کی صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں گرمی میں بجلی نہیں، پانی نہیں، یوں لگتا ہے کہ جیسے کراچی والے پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں۔

احسن اقبال نے تجویز دی کہ کراچی میں بجلی اور پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے ایوان کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے اور کمیٹی کی سفارشات پر حکومت عمل کرے۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فہیم خان نے کہا کہ کے الیکٹرک غنڈہ گردی پر اتر چکی ہے‘کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی جائے‘اس کے ساتھ پیپلز پارٹی نے معاہدہ کیا جس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

تازہ ترین