• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم قاضی عیسیٰ فائز آج ایف بی آر کے سامنے پیش ہو کر جائیدادوں اور ذرائع آمدن کی وضاحت کریں گی

بیگم قاضی عیسیٰ فائز آج ایف بی آر کے سامنے پیش ہوں گی 


  اسلام آباد (زاہد گشکوری)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ آج 9جولائی کو ٹیکس حکام کے سامنے پیش ہو کر اپنے ذرائع آمدن کی وضاحت کریں گی جس کے ذریعہ انہوں نے لندن مین تین جائیدادیں خریدیں ۔سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایف بی آر کمشنر ان لینڈ ریونیو اور انٹرنیشنل تیکسز زون نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ سرینا ، بیٹی سحر عیسیٰ اور بیٹے ارسلان کو گزشتہ ہفتے نوٹسز بھیجے تھے ۔سینا عیسیٰ ایف بی آر کے کمشنر کمشنر انٹڑنیشنل زون کو اپنا تفصیلی تحریری جواب داخل کرائیں گی ۔اعلیٰ ذرسئع کے مطابق وہ اپنی ذاتی حیثیت میں حاضر ہو رہی ہیں اور اپنے بچوں سمیت خود کو دئے گئے تینوں نوتصوں کا جواب دیں گی۔گریڈ۔20 کے آ اڑ افسر ذوالفقار احمد کو کیس کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ذوالفقار احمد نے ممبر آپریشنز ڈاکٹر اشفاق احمد سے رہنمائی کے لئے ملاقات کی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کے خلاف صدارتی ریفرنس مسترد کر دیا تھا اور،درخواست گزار کی استدعا منظور کر لی تھی ۔سپریم کورٹ نے بیگم قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی بیرون ملک جائیدادوں کے بارے میں رپورٹ مکمل کر نے کے لئے ایف بی آر کو تین ماہ کا وقت دیا ہے ۔

تازہ ترین