• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مندر کی تعمیر کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/اے پی پی) اسلام آبادہائیکورٹ میں مندر کی تعمیر کیخلاف نئی درخواست دائرکردی گئی ۔محمد یونس قریشی، ابتسام الہی ظہیر، سید طیب الرحمن زیدی اور حشام الہی کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، کابینہ ڈویژن، سی ڈی اے اور اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 20 کے مطابق اقلیتیں ملکی قوانین کے مطابق ہی اپنے مذہبی ادارے قائم کرسکتی ہیں، درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ مندر کے لئے فنڈز کو غیر اسلامی غیر آئینی قرار دیا جائے۔  

تازہ ترین