• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک روزگار قرض فراہم کرنے والا بڑا بینک بن گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جے ایس بینک روزگار اسکیم کے تحت قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا ۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 30جون 2020تک جے ایس بینک نے10.8بلین قرض کی منظوری دی جس سےوہ اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی روزگار اور ری فنانس اسکیم کے تحت ایس ایم ای اور چھوٹے کارپوریٹ اداروں کو قرضے فراہم کرنے والا سب سے بڑا بینک بن گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق 30جون 2020تک جے ایس بینک نے10.8بلین قرض کی منظوری دی ،جس کی وجہ سے مختلف کمپنیوں کے ایک لاکھ سے زائد ملازمین کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنی تنخواہیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

تازہ ترین