• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی لیڈر ، بھائی اور والد فائرنگ میں ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی لیڈر ، بھائی اور والد فائرنگ میں ہلاک 


سری نگر(جنگ نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے باندی پورہ میں بی جے پی لیڈر وسیم باری، ان کے بھائی عمر باری اور ان کے والد بشیر احمد پر گزشتہ روزرات کے وقت بھارتی ایجنٹوں نے حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں تینوں ہلاک ہوگئے ۔ وسیم باری اور ان کے فیملی ممبران پر باندی پورہ پولیس اسٹیشن کے نزدیک واقع ان کی دکان کے باہر فائرنگ کی گئی ۔بھارتی ایجنٹ مقبوضہ وادی میں تشدد کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں قابض فوج کی موجودگی کا جواز رہے،اس حملے پر بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہا کہ بی جے پی لیڈر وسیم باری اور ان کے بھائی کے قتل کی خبر سن کر حیران اور دکھی ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وسیم باری اور ان کے بھائی اور والد کے قتل سے مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی رہنماؤں اور کارکنوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کشمیریوں میں بی جے پی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہا ہے۔ہم حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین