• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھوک دولال میں کارپوریشن عملے کی ملی بھگت سے کمرشل عمارتوں کی تعمیر

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے سب سے بڑے زیرتعمیر ماں بچہ ہسپتال سے ملحقہ ڈھوک دولال میں نشاندھی کے باوجود کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے مزید کارخانوں کیلئے چار منزلہ عمارتوں کی تعمیر آخری مراحل میں ہے، اس رہائشی علاقہ میں محکمہ اوقاف سے لیز پر لی گئی زمین پر ملی بھگت سے سات تا دس مرلے پر اٹھارہ کارخانے پہلے ہی لوگوں کی زندگی مشکل بنائے ہوئے تھے مزید دو کی تعمیر سے بھی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ اکثر فیکٹریوں میں پلاسٹک کی چپلوں، جوتوں اور پائپ وغیرہ جیسی چیزیں بنانے کیلئے استعمال ہونے والے طرح طرح کے انتہائی مضر صحت کیمیکل ارد گرد کی آبادی کو بیمار اور مختلف مسائل پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مکین پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ رہائشی علاقے میں بڑھتی ہوئی کمرشل سرگرمیوں پر احتجاج اور تحریری شکایات کے باوجود محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے اورطرف ہسپتال کی دیوار کے ساتھ جڑی ان فیکٹریوں کی تعمیر باعث تشویش ہے لہذا وفاقی وزیر شیخ رشید احمد، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راشد شفیق اور کمشنر راولپنڈی سمیت محکمہ ماحولیات کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات کی سرپرستی کرنے والی کالی بھیڑوں کا سدباب بھی ناگزیر ہے کیونکہ کارپوریشن کے افسران نے اس علاقے میں غیرقانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے جسے انفورسمنٹ انسپکٹر تعینات کر رکھا ہے بنیادی طور پر وہ دوسرے محکمے سے آنے والا ایک کلرک ہے جس کے پاس اس وقت تین سے زائد ذمہ داریاں ہیں۔
تازہ ترین