• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنگال کے سروس روڈ پر ایک اور غیرقانونی عمارت تعمیر کے قریب

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے زیر انتظام علاقے گنگال کے سروس روڈ پر فیلڈ سٹاف کی مبینہ ملی بھگت سے ایک اور غیرقانونی عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں پہنچ گئی جبکہ آرڈی اے سے مسترد شدہ سات منزلہ کمرشل عمارت کی بیسمنٹ کی کھدائی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ۔ تعمیر کے بعد ایریا بلڈنگ انسپکٹرگزشتہ روز متعلقہ عمارت کے ذمہ داران کو نوٹس دینے میں کامیاب ہوگیا۔ بیسمنٹ کی کھدائی کے بارے میں آرڈی اے عملہ کا کہنا ہے کہ نقشہ کی منظوری کیلئے کیس مسترد کیا جا چکا ہے مگر کھدائی کا عمل جاری ہے۔ متعلقہ ایریازکے بلڈنگ انسپکٹر کا کہنا تھا کہ جو عمارت زیر تعمیر ہے اس کے مالک کو نوٹس دیدیا ہے جبکہ کمرشل عمارت جس کی بیسمنٹ کی کھدائی جاری تھی اس پر کام رکوادیا گیا ہے۔آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز کی شاید ہی کوئی سڑک بچی ہو گی جہاں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار نہ ہوچکی ہو، افسران سمیت عملہ اس پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ، کمرشل اور رہائشی تعمیرات کی فیسوں کی مد میں ادارے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین