راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمدمحمود اور سٹیشن کمانڈر بریگیڈئراعجاز قمر کیانی کانجی پلازہ کی پارکنگ میں قائم تجاوزات ہٹانے اور مسائل کے حل کی عملی شروعات پرتاجر برادری انکی شکر گزار ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی رجسٹرڈ کے صدر زاہد بختاوری نے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈیاور پلازہ کے تاجروں کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چوہدری عمران رشید شیخ محمد وامق نور وارث خٹک کاشف ریاض خان وزیر خٹک رفیق بھاٹیہ کرنل ریٹائرڈ ماجد شیخ مقبول ملک شاسب طاہر شیخ محمد علی اکرام اللہ ڈاکٹر عبدالقیوم شریک تھے ۔زاہد بختاوری نے کہا کہ عوام کو پہلی دفعہ کمشنر راولپنڈی اور سٹیشن کمانڈر کی شکل میں ایک بہترین انتظامی قیادت میسر ہوئی ہے ۔ تاجر برادری راولپنڈی میں زیر تکمیل تمام جاری منصوبوں میں انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔