• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل کاتیسرے روز بھی احتجاج

لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائیز کوارڈی نیشن کونسل نے تیسرے روز بھی سول سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کونسل کے عہدیداروں چوہدری غلام غوث، راجہ سہیل اور صاحب خان نے کہا کہ ڈی ٹی ایل کی کی پوسٹوں کو فی الفور بحال کیا جائے ،تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،درجہ چہارم نائب قاصدوں کی خالی پوسٹوں پر 20فیصد کوٹہ کے حساب سے بھرتی کی جائے۔
تازہ ترین